افغانستان: طالبان نے فضائیہ کے پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی

53

افغانستان میں طالبان نے فضائیہ کے پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی جبکہ طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب شہر اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے، افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے چند ہفتوں کے اندر افغان فضائیہ کے 7 پائلٹ قتل کردیئے گئے، طالبان نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کردی۔

 

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں اس لیے ان کو مار رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکی حکام بھی افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ سے آگاہ ہیں، پائلٹوں کو جنگ سے زیادہ چھٹی کے دنوں میں جان کا خطرہ رہتا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے پائلٹس افغان طالبان کی ٹاپ ہٹ لسٹ پر ہیں۔

اس سے قبل افغان طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا، سرحدی علاقے میں افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہو گئے۔ صوبہ غزنی سمیت کئی علاقوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ایرانی سرحد کے قریب صوبہ ہرات کے شہر اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا، افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.