اسکارلٹ جانسن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

212

سائنس فکشن فلم ’بلیک ڈو‘ میں غنڈوں کو مزے چکھانے والی اداکارہ 36 سالہ اسکارلٹ جانسن کے حوالے سے خبریں ہیں کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اسکارلٹ جانسن نے اکتوبر 2020 میں دیرینہ دوست ٹی وی میزبان و کامیڈین 39 سالہ کولن جوسٹ سے شادی کی تھی اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ اُمید سے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکارلٹ جانسن کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ذرائع نے شوبز ویب سائٹ کو بتایا کہ دراصل اسکارلٹ جانسن حمل کے آخری ایام میں ہیں اور انہوں نے کئی ماہ تک حمل کی بات کو میڈیا سے خفیہ رکھا۔

اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے پیج سکس کو بتایا کہ اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش پر اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ بہت ہی پرجوش ہیں لیکن وہ فی الحال میڈیا کو اس سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں۔