ارمیلا نے بی جے پی رہنما کو دلیپ کمار پر تنقید کرنے پر کھری کھری سنادی

253

ممبئی: ارمیلا ماٹونکر نے بی جے پی رہنما کو دلیپ کمار کی موت سے متعلق بیان پر کھری کھری سنادی۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے برصغیر کے نامور اداکار وشہنشاہ جذبات دلیپ کمار گزشتہ روز 98 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی موت کی خبر نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری، بھارتی سیاستدانوں سمیت ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا۔

دنیا بھر سے جہاں شہنشاہ جذبات کی موت پر تعزیتی پیغامات دیے جارہے ہیں وہیں انہیں شاندار فلمی کیریئر پر خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ارون یادو نے بھی دلیپ کمار سے متعلق ہندی میں ایک ٹوئٹ کی۔