دلیپ کمار جیسا بننے کا تصور بھی نہیں کر سکتا: شاہ رخ خان

212

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ دلیپ کمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ پروفیشنل اور شفیق انسان تھے، انہوں نے اپنے کام کو ہمیشہ بہترانداز میں کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں میں دلیپ کمار جی جیسا لگتا ہوں، یہ میرے پیاروں کی دعا اور امید ہوتی ہے جس میں ممکن ہے کہ سچائی نہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں دلیپ کمار بننے کی کوشش کرنے کی حماقت بھی نہیں کرسکتا ہوں اور میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ میں دلیپ کمار جیسا بنوں۔

شاہ رخ نے دلیپ کمار کی زندگی پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لمحات کو اپنی زندگی کا یادگار دورانیہ قرار دیا تھا۔