عراق اور شام میں امریکیوں پر حملے

206

عراق اور شام میں امریکی سفارتی عملے اور فوجیوں پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین راکٹ اور ڈرون حملوں میں امریکی سفارتکاروں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی اور عراقی عہدیداروں نےتصدیق کی کہ امریکی فوج کے عراق میں فضائی اڈے پر حملہ کیا گیا ہےجس میں  میں کم از کم 14 راکٹ داغے گئے۔

فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے-

امریکی فوج کے ترجمان  کرنل وین ماروٹو نے بتایا کہ مغربی عراق میں عین الاسد ہوائی اڈے پر راکٹ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

امریکی حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زخمی ہونے والے دو اہلکار امریکی سروس ممبر تھے۔