جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

206

جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

سابق صدر جیکب زوما کرپشن کے حوالے سے ہونی والی تحقیقات میں پیش نہیں ہوئے تھے، انہوں نے خود کو توہین عدالت کے الزام میں پولیس کے حوالے کیا، انہیں گذشتہ ہفتے 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھیؕ

سابق صدر کی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ زوما نے عدالت کے حکم پر تعمیل کرنے کے لیے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔