کرن جوہر کی ہدایت کاری میں واپسی، رنویر اور عالیہ کیساتھ فلم بنانے کا اعلان

268

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری میں 5 سال بعد واپسی کرتے ہوئے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی فلمساز کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے ایک موشن پکچر شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے اپنی نئی فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا۔

کرن جوہر نے فلم میں شامل تمام افراد کے نام ہیش ٹیگ کے ذریعے اپنی ٹوئٹ میں شیئر کیے جس میں مرکزی کردار میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ دکھائی دیں گے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لیجنڈری اداکار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمیٰ شامل ہیں۔