بھارتی ٹی وی کی نامور مسلمان اداکارہ کام نہ ملنے پر پائی پائی کی محتاج

291

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ  شگفتہ علی  شوبز انڈسٹری میں کام نہ ہونے کی وجہ سے پائی پائی کی محتاج ہوگئیں انہوں نے ساتھی فنکاروں سے مدد کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ شگفتہ علی کا شمار بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو گزشتہ 30 برسوں سے بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ تاہم اب ان کی مالی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ وہ پائی پائی کی محتاج ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 54 سالہ اداکارہ شگفتہ علی ان دنوں سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اس کے علاوہ  وہ صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔ اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں سے انہیں انڈسٹری میں بہت کم مل رہا ہے اور جو بھی کام انہیں ملا وہ عملی شکل تک نہیں پہنچ پایا۔