طالبان کی پیش قدمی ؛ تاجک صدر کا افغان سرحد پر 20 ہزار فوجی تعینات کرنے کا حکم

308

کابل: طالبان کی جانب سے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے اکثر اضلاع کا کنٹرول حاصل کرنے پر تاجکستان کے صدر نے صوبے سے متصل تاجک سرحد پر 20 ہزار فوجی تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، اکثر علاقوں میں طالبان نے حکومت قائم کرلی ہے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار فرار ہو کر بدخشاں سے متصل سرحد پار کر کے تاجکستان میں داخل ہوگئے جب کہ سیکڑوں افغان خاندان بھی تاجکستان میں پناہ لینے کے لیے سرحد پار کر گئے۔

تاجک صدر نے اس صورت حال پر عالمی برادری ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پڑوس ممالک ازبکستان اور قازقستان سے سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ طلب کرنے کی سفارش کی ہے۔