نائجیریا: مسلح حملہ آوروں نے 140 سے زائد طلبہ کو اغوا کر لیا، 26 بازیاب

233

نائجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے 140 سے زائد طلبہ کو سکول سے اغوا کر لیا، پولیس نے ریسکیو آپریشن میں 26 افراد کو بچا لیا ہے۔

نائیجیریا کے شہرکدونا میں مسلح افراد موٹربائیکس پر سکول پہنچے اور حفاظتی باڑیں توڑ کر اسکول کے ہاسٹل سے بچوں کو اٹھا کر جنگل میں لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون ٹیچر سمیت 26 طلبا کو بازیاب کرا لیا۔

افریقی ملک میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دسمبر سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ کو اغوا کیا جا چکا ہے جن میں سے نو قتل کر دیا گیا تھا۔