بریسٹ کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے والی پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے برطانیہ سے واپسی سے قبل لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی ایئرلائن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا شکوہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر نادیہ جمیل نے آبدیدہ لہجے میں ایک ویڈیو بیان شیئر کیا۔
نادیہ جمیل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ برٹش ایئرویز کی جانب سے ان کے ساتھ کیا جانے والا سلوک کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ شام کو 6 بج کر 30 منٹ پر ائیرپورٹ پہنچ گئی تھیں اور رات کے 11 بجے جب انہوں نے ویڈیو بنائی وہ اس وقت تنہا تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں نے ایئرلائن کے عملے کو اپنی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، وہ مجھے ایسے کیسے چھوڑ کر چلے گئے؟ میں مسلسل مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن سب نے نظر انداز کیا، مجھے آف لوڈ کرنے کے بعد کم از کم کچھ مدد کردیتے۔