نسلی امتیاز کیخلاف مظاہرے، ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے

275

واشنگٹن: نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف کئی ہفتوں کے مظاہروں کے بعد صدر ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔

واضح رہے کہ سیاہ فام باشندوں کی پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے سبب امریکہ پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے، امریکہ میں بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگاموں کے بعد برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی سیاہ فام باشندوں کی ہلاکتوں پر تنقید کی اور کہا کہ وہ امریکہ میں نسلی امتیاز کی بجائے ایک جیسے شہری حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔