علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا

236

لاہور: پاکستان کی ابھرتی ہوئی ادکارہ اور گلوکارہ علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا۔

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے خاصے عرصے سے اپنی شادی سے متعلق زیرگردش خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الوقت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

’عشق تماشہ‘، ’عہد وفا‘‘ اور ’جو تو چاہے‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کرنے والی 21 سالہ علیزے شاہ نے کچھ عرصہ قبل گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے ساحر علی بگا کے ساتھ ایک گانا بھی ریلیز کیا تھا۔

عمران عباس سے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کس نے یہ افواہ پھیلائی میں نے ان سے شادی نہیں کی ہے۔