فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ، 29 افراد ہلاک

214

منیلا: فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں C-130 فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 اہلکار ہلاک جب کہ 50 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا تھا۔