بھارت نے سنگین سرحدی خلاف ورزیاں کیں، اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے، چین کا انتباہ

250

بیجنگ: چین نے بھارت کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے سنگین سرحدی خلاف ورزیاں کیں، وادی گلوان میں ہمیشہ سے ہمارا کنٹرول رہا ہے، بھارت اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چین مزید تنازعات نہیں چاہتا، چینی فوج کے ترجمان نے بھارت کو کہا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے اور تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت کے درست راستے پر آگے بڑھے۔

واضح رہے گذشتہ روز لداخ میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے مابین جھڑپ کے دوران ہندوستانی کرنل سمیت 20 سپاہی مارے گئے تھے جس پر بھارت میں سوگ کی سی کیفییت ہے اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دینے والے نریندر مودی کو سانپ سونگھ گیا ہے، بھارتی میڈیا مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہا ہے۔