افغان صوبے قندھار میں دھماکا، سیکرٹری گورنر اور سیکورٹی گارڈ ہلاک

255

افغان صوبے قندھار میں گورنر ہاؤس کی پارکنگ میں دھماکے میں ایک سرکاری افسر اور سیکورٹی گارڈ ہلاک جبکہ ایک محافظ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق گورنر قندھار کے سیکرٹری کے پارکنگ میں داخل ہوتے ہی دھماکا ہوا تھا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے مزید 5 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ ادھر روس نے خطے میں امریکی اڈے قائم کرنے کی مخالفت کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار، پکتیا اور بدخشاں کے اضلاع پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ ان اضلاع میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔