پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا

270

 لاہور: پی سی بی نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے، کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوارآمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورتمام کٹیگریزکے لیے یکساں میچ فیس مقررکی گئی ہے۔ بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اورشاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل، اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخرزمان ، فواد عالم ، شاداب خان اوریاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل، عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اورسرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنوازدہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔