معروف ڈرامہ نگار اسما نبیل خالق حقیقی سے جا ملیں

298

اسما نبیل نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے متعدد سکرین پلے لکھے،ڈرامہ نگاری کے علاوہ انہوں نے پروڈکشن کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی، اس کے ساتھ ساتھ وہ شاعری سے بھی شغف رکھتی تھیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خدا میرا بھی ہے، خانی اور باندی سمیت دیگر شامل ہیں۔شوبز شخصیات نے اسما نبیل کی وفات کو شوبز انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ میزبان و اداکار واسع چوھدری، فہد مصطفی، اعجاز اسلم کے علاوہ شوبز سے وابستہ دیگر افراد نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔