ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی یوگا کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
اداکارہ کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی اداکاری اور خوبصورتی کے دیوانے لاکھوں میں ہیں۔ تاہم اب بڑھتی عمر کے اثرات کرینہ کے چہرے پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی حال ہی میں شیئر کی جانے والی تصویر پر لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں بڑھیا کہہ رہے ہیں۔
40 سالہ اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں’’بین الاقوامی یوگا ڈے‘‘ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی اور لوگوں کو یوگا کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے 2006 میں یوگا کرنا شروع کیا اور اس مشق نے انہیں فٹ اور مضبوط بنایا۔