شہزادی ڈیانا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کیلئے شہزادہ ولیم اور ہیری کی ایک ساتھ آمد

299

شہزادی ڈیانا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے لیے شہزادہ ولیم اور ہیری ایک ساتھ آئے، دونوں آنجہانی والدہ کو یاد کرتے رہے۔

اس موقع پر شہزادوں نے کہا ان کا دل چاہتا ہے کہ ان کی والدہ اب بھی ان کے ساتھ ہوتیں، ہمیں ان کا پیار، طاقت اور کردار یاد ہے۔ امید ہے کہ مجسمہ ان کی زندگی اور میراث کی علامت کے طور پر دیکھا جائے گا۔ مجسمہ محل میں شہزادی ڈیانا کے پسندیدہ مقام پر نصب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دلوں کی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی گذشتہ روز 60 ویں سالگرہ منائی گئی۔ لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961 میں برطانیہ میں پیدا ہوئی تھیں، 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی ہوئی، وہ 31 اگست 1997 کو ایک کارحادثہ میں ہلاک ہو گئی تھیں۔