سلیکان و یلی: واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ایک نہایت ہی مفید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا اور اب اسے اپنے پیغامات کو مزید محفوظ بنانے کے خواہش مند اینڈروئیڈ صارفین کےلیے یہ فیچر جاری کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ’ویو ونس‘ (ایک بار دیکھیے) کے نام سے ایک فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بھیجی جانی والی تصاویر اور ویڈیوز کو صرف ایک بار ہی دیکھا جا سکتا ہے اور آپ کے دیکھنے کے فوراً بعد ہی مذکورہ تصویر یا ویڈیو خودکار طریقے سے غائب ہوجائے گی۔
واٹس ایپ نے آج سے اس فیچر کو اینڈروئیڈ فونز میں فعال کرنا شروع کردیا ہے۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ میں یہ فیچر فعال ہوچکا ہے یا نہیں؟ یہ جاننے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔
سب سے پہلے یہ دیکھیے کہ کیا تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے وقت ’view once‘ کا بٹن ظاہر ہورہا ہے؟ جب آپ view once استعمال کرتے ہوئے تصاویر یا ویڈیوز بھیجتے ہیں تو انہیں صرف ایک بار ہی دیکھا جاسکے گا۔