پاکستان کیلئے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں، صہیب مقصود

277

پاکستانی بلے باز صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ انہیں قومی ٹیم میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

صہیب مقصود نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حالیہ ختم ہونے والے سیزن میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ڈربی میں ورچوئل میڈیا کانفرنس کے دوران صہیب مقصود نے اعتراف کیا کہ اگر انہیں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تو وہ کسی بھی نمبر پر بلے بازی کے لیے خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‘یقیناً میری سلیکشن کا دارومدار ٹیم کی ضروریات پر ہے کیونکہ میں ساڑھے 5 سال سے پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں رہا ہوں، قدرتی طور پر اس عرصے میں بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے اور موجودہ ٹیم کا ٹاپ آرڈر اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہا ہے’۔