سینئر اداکار انور اقبال انتقال کر گئے

384

پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار انور اقبال کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی عمر 70 برس سے زائد تھی، انور اقبال کا سب سے مشہور ڈرامہ شمع تھا جس میں انہوں جاوید شیخ اور غزالہ کیفی کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

انور اقبال نے بابر سمیت متعدد ڈرامہ سیریل،  سیریز اور لانگ پلے میں کام کیا۔ انہوں نے اردو اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ڈرامہ سیریل ‘شمع’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

وہ کافی عرصے سے علیل اور کراچی زیرعلاج تھے۔

ان کی نماز جنازہ عشاء کے بعد حسن اسکوائر پر بیت المکرم مسجد کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین میوا شاہ قبرستان میں ہوگی۔