بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، عالمی سطح پر چوتھا بڑا متاثرہ ملک

231

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک روز میں 10 ہزار 965 کا اضافے ریکارڈ ہوا جس کے بعد وہ برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگوا نے بتایا کہ ایک ارب 30 کروڑ سے زائد کی آبادی والے ملک بھارت میں دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران وائرس کی منتقلی کم دیکھی گئی تھی تاہم عوام کو اب بھی خطروں کا سامنا ہے اور وائرس کے خلاف مہم مہینوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔

بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا نفاذ مارچ کے آخر میں ہوا تھا تاہم اس کے بعد ازاں اس میں نرمی کردی گئی اور اب اسے زیادہ خطرناک علاقوں میں نافذ کیا جارہا ہے۔

بھارت کی جانب سے دکانوں، شاپنگ مالز، فیکٹریوں اور مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد یہ سے تیزی سے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

تاہم ملک بھر میں سب ویز، اسکولز، کالجز اور سینما گھر اب بھی بند ہیں۔

بھارت کے وزارت صحت کے مطابق جمعہ کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد بھارت میں کل کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97ہزار 535 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 8 ہزار 498 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔