معروف اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیے جانے والے بیان پر اداکارہ سونیا حسین کو آسکر اور ایمی ایوارڈز یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے شرمین کو کھری کھری سنادیں۔
شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کے وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو پر ان کی پرورش پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کبھی ماہرہ نہیں بن سکتیں۔
سونیا حسین نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور کہا کہ آپ ایک عورت کو نیچا دکھا کر دوسری عورت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میری پرورش پر بات کررہی ہیں۔
سونیا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا نے لوگوں کو بہت فالتو وقت دیا ہے کہ اس طرح کی باتیں کرسکیں۔