پاکستان اسرائیل سے تعلقات کی جانب بڑھ رہا ہے: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

395

اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار  نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے مگر پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ طالبان کریں گے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز میں کنور خلدون شاہد کے شائع مضمون نے ایک اور اسرائیلی اخبار کی اُس خبر کا حوالہ دیا جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے نومبر 2020 میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا خفیہ دورہ کیا۔

ہاریٹز نے لکھا کہ ذلفی بخاری نے اس دورے کی تردید کی ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پاکستان سے رات کے اندھیرے میں اسرائیل سے رابطوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ بعض لوگ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی رابطے رواں سال 2021 کے آغاز میں بھی موجود تھے۔