امریکہ میں آتش بازی کے ذخیرے میں دھماکہ، 17 افراد زخمی

384

لاس اینجلس میں آتش بازی کے ذخیرے میں دھماکے سے 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنوبی علاقے کے گھر میں موجود آتش بازی کے ذخیرے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، حکام کا کہنا ہے گھر میں موجود آتش بازی کا ذخیرہ غیر قانونی تھا۔