شہزادی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ، شہزادہ ولیم اور ہیری کی شاہی تقریب میں ملاقات متوقع

230

دلوں کی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، شہزادہ ولیم اور ہیری کی سالگرہ کی شاہی تقریب میں ملاقات متوقع ہے۔

لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961میں برطانیہ میں پیدا ہوئیں، 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی ہوئی، وہ 31 اگست 1997 کو ایک کارحادثہ میں جاں بحق ہوگئی تھیں، شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ کے موقعے پر کنسنگٹن پیلس میں ان کے مجسمے کی تقریب رونمائی ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں شہزادہ ولیم اور ہیری دونوں شریک ہوں گے۔

دونوں بھائیوں کے رشتے میں اس وقت دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں جب ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان پر بے حسی کے الزامات لگائے۔