گلوکارہ کارڈی بی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

347

امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 28 سالہ کارڈی بی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

گلوکارہ کارڈی نے کے ہاں پہلا بچہ 3 جولائی 2017 کو ہوا تھا اور انہوں نے بچے کی پیدائش سے قبل دیرینہ دوست گلوکار آف سیٹ سے خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

ستمبر 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ کارڈی بی نے شوہر آف سیٹ سے اختلافات کے باعث طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تاہم پھر نومبر 2020 میں خبریں سامنے آئیں کہ گلوکارہ نے اختلافات ختم ہونے پر طلاق کی درخواست واپس لے لی۔

دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی رومانوی تعلقات تھے، تاہم 2017 میں دونوں شادی کی اور اسی سال ان کے ہاں 3 جولائی کو بیٹی کلچر کیاری ( Kulture Kiari) کی پیدائش ہوئی تھی۔

شادی کے دو سال بعد دونوں میں مبینہ طور پر آف سیٹ کے دوسرے معاشقے کی خبروں کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

شوہر کے دوسرے معاشقے کی خبریں آنے پر کارڈی بی نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی مگر درخواس پر نومبر کے آغاز میں پہلی سماعت سے قبل ہی انہوں نے اسے واپس لے لیا تھا۔

اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور انہوں نے مذکورہ اعلان شوہر کے ساتھ ایوارڈ شو میں گانے پر پرفارمنس کے دوران کیا۔

پیپلز میگزین کے مطابق پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ کارڈی بی حاملہ ہیں مگر حال ہی میں انہوں نے شوہر آف سیٹ سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ ایوارڈز تقریب میں گانے پر پرفارمنس کے دوران اپنا بے بی بمپ ظاہر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ حاملہ ہیں۔