حریم شاہ نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی؟

344

 کراچی: سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے رکن پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے چرچے۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے تاہم اس بار سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی شادی کے چرچے ہیں جب کہ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی کی ویب سائٹ نے حریم شاہ کی معروف سیاستدان سے شادی کی بھی تصدیق کی ہے۔