اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں اور اس دلچسپ سفر پر میں آپ سب کی مشکور ہوں اور میں اسے جاری رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس سفر کے دوران کئی اتار چڑھاؤ آئے ، ایسے لمحات آئے جس میں خود کو تنہا اور ٹوٹا ہوا محسوس کیا جبکہ بہت سے لمحات خوشی سے بھرپور بھی تھے تاہم ان سب کے باوجود میرے مداح کسی مضبوط چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے ۔