استنبول کینال صدی کے بڑے نہری منصوبے کا آغاز ہے: طیب اردگان

266

ترک صدر رجب طیب اردگان نے 15 ارب ڈالر کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صدی کے بڑے نہری منصوبے کا آغاز ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردگان کا کہنا تھا یہ منصوبہ ترکی کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہے، منصوبے کا مقصد آبنائے باسفورس سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے دباؤ کو کم کرنا اور تجارتی مقاصد کے لیے متبادل بحری روٹ فراہم کرنا ہے۔

نہر استنبول کی گہرائی 25 میٹر اور لمبائی 45 کلومیٹر ہو گی اور اس سے ہر روز 160 بحری جہاز گزر سکیں گے۔