اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ کا ایران سے متعلق خدشات کا اظہار

311

روم: اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ امریکی سفارت کاری پر تشویش کا اظہار کردیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہودی ریاست کے قریبی اتحادی کے ساتھ نئی حکومت کی پہلی اعلیٰ سطح کی بات چیت میں تصادم آمیز لہجے نہ اپنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یار لیپڈ، یورپ کے دورے پر موجود امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے لیے روم پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا دونوں کی نئی انتظامیہ کو ایک نئی شروعات کا موقع ملا ہے تاہم انہوں نے ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے سے متعلق صدر جو بائیڈن پر دباؤ کے بارے میں اپنی خدشات واضح کیے۔

انہوں نے اطالوی دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں انٹونی بلنکن سے بات چیت کے دوران کہا کہ ‘اسرائیل کو ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں چند سنجیدہ تحفظات ہیں’۔