اقوام متحدہ نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں پولیتھین بیگز کی تیاری اور استعمال پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔
اقوام متحدہ نے پلاسٹک بیگز میں موجود خطرناک کیمیکلز کے ماحولیاتی آلودگی پر اثرات کو کم کرنے کے اس کے استعمال پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پلاسٹک بیگز میں موجود خطرناک کیمیکل سے جگر اور گردوں کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 170 ممالک نے 2030 تک پلاسٹک بیگز کے استعمال کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔
ماحولیات پر نیروبی میں اقوام متحدہ کے ہونے والے پانچ روزہ اجلاس میں 2030 تک پلاسٹک کے استعمال کے مکمل خاتمے سے متعلق ایک قرارداد پر اتفاق کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق ہر سال تقریبا آٹھ ملین ٹن پلاسٹک سمندر میں داخل ہوتا ہے۔ دنیا میں ماحولیات میں جو تبدیلیاں آ رہی ہیں اس کے لیے ہمیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔