افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہوچکا، صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہو گا: شاہ محمود

238

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہو چکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ افغانستان میں صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی امریکی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں اور ہم مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ن لیگ دورمیں گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فیٹف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کیا جس کا نتیجہ ہے کہ فیٹف کے 27 میں سے 26 اہداف پرعملدرآمد ہوچکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو گرےلسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے لیکن کچھ قوتیں فیٹف کو سیاسی طور پراستعمال کررہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت نے فیٹف کو سیاسی طورپراستعمال کیا۔