محمدرضوان ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ6 کے کپتان نامزد

292

 لاہور: ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ6 کے لیے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا اعلان کر دیاہے، اعلان کردہ ٹیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے تین، تین جب کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے دو،دو اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا انتخاب ممتاز سابق کھلاڑیوں اور موجودہ کمنٹیٹرز پر مشتمل پینل نے کیا ہے، اس پینل میں ڈیوڈ گاؤر، پومی ایمبنگوا، رمیز راجہ اور ثنا میر شامل ہیں۔ پینل کی  سربراہی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور ٹیکنکل کمیٹی  کے چیئرمین ندیم  خان نے کی۔