امیتابھ بچن نے کروڑوں روپے کے طبی آلات عطیہ کردیے

238

 ممبئی: معروف اداکار امیتابھ بچن نے اسپتال کو کروڑوں روپے کے طبی آلات عطیہ کردیے۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اداکاری کے علاوہ سماجی خدمت کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکار نے ممبئی کے ایک نجی اسپتال کو جدید طبی آلات عطیہ کیے ہیں جن کی لاگت 2 کروڑ روپے کے لک بھگ ہے۔

امیتابھ بچن نے اسپتال کو جدید ترین نگہداشت وینٹیلیٹرز عطیہ کیے جو مریض کو سو فیصد آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ وینٹیلیٹرز کے ساتھ ایل ای ڈی مانیٹرز، سی آر ایم امیج انٹینسیفائرز اور انفوژن پمپس سمیت دیگر آلات بھی شامل ہیں۔