ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سلومیاں کے خلاف ٹوئٹ کرنے اور ان کی فلموں پر تنقید کرنے کے لیے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار کمال آر خان المعروف کے آر کے پر برس پڑیں۔
کمال آر خان نے سلومیاں کی عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے؛ یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کا ریویو کیا تھا جس میں انہوں نے سلمان خان اور ان کی فلم پرتنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی اور ان کی ذات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
کے آر کے نے نہ صرف سلمان خان کے خلاف ویڈیو بنائی تھی بلکہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے کے آر کے کی متعدد ٹوئٹس اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔ اس کے علاوہ کے آر کے نے سلمان خان کی فاؤنڈیشن ’’بینگ ہیومن‘‘ کو فراڈ قرار دیا تھا۔
راکھی ساونت سے جب سلمان خان اور کے آرکے تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی غصے میں کے آر کے کو جھوٹا قراردیا اور کہا کے آر کے لوگوں پر صرف تنقید کرتا ہے اس کے اندر شیطان رہتا ہے۔ کے آر کے اپنے بارے میں بھی لوگوں سے جھوٹ بولتا ہے۔