یمن :القاعدہ سربراہ کی گرفتاری کیلئے 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

220

امریکا نے یمن میں القاعدہ کے سربراہ خالد باطرفی کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کےمالی انعام کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے انعامات برائے انصاف پروگرام کے تحت اس انعام کا اعلان کیا۔اس امریکی پروگرام کے ٹویٹر اکائونٹ سے کہاگیا کہ خالد باطرفی اور اس کے پیروکار یمن میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی راہ پر چل رہے ہیں۔ یمن میں اب اور آئندہ بھی القاعدہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔ اس حوالے سے رابطے کیلئے ٹیلی فون نمبر بھی شیئر کیاگیا۔