ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

345

اکثر ٹک ٹاک پر کھانے پکانے کی کوئی ویڈیو دیکھتے ہوئے اس وقت کافی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے جب ترکیب کو لکھنا پڑتا ہے یا کریٹیر کے بائیو لنک پر جاکر اسے دیکھن پڑتا ہے۔

تاہم مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ نے ایک نئے فیچر کو متعارف کراکے اس مسئلے کو حل کردیا۔

ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو اپنی ویڈیو میں منی ایپس ایمبیڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس فیچر کو جمپس کا نام دیا گیا ہے، مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کھانا پکانے کی ویڈیو بناتا ہے تو وہ ریسیپی ایپ ویشک کے لنک کو اس میں ایمبیڈ کرسکتا ہے، جس سے ناظرین ایک بٹن کلک کرکے اس ترکیب کو ٹک ٹاک کے اندر ہی دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور مخصوص کیریٹیرز کو کو ہی دستیاب ہے، مگر ٹک ٹاک کہنا ہے کہ اس فیچر کو مزید افراد کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔