کم عمری میں ہی متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنے والی پاپ گلوکارہ 19 سالہ بلی آئلش نے لاعلمی میں ایشیائی اور سیاہ فام افراد کے حوالے سے نامناسب زبان استعمال کرنے پر معافی مانگی لی۔
بلی آئلش نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایشیائی نژاد اور سیاہ فام افراد سے معافی مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گانے کی ایک ویڈیو میں وہ جس زبان کا استعمال کر رہی ہیں، انہیں اس وقت مذکورہ زبان کے مفہوم کا علم نہیں تھا۔
گلوکارہ نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 13 سے 14 سال تھی اور تب انہیں ویڈیو میں گنگنائے گئے جملوں اور کچھ اصطلاحات کا مطلب معلوم نہیں تھا۔