سیاست سے دور رہنے والے اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ سیاستدانوں اور سیاست پر کھل کر رائے نہیں دے سکتے لیکن ان کی نظر میں آصف علی زرداری تیز اور ذہین شخص ہیں جب کہ عمران خان مضبوط حکمران ہیں۔
شہریار منور نے سیاستدانوں پر تنقید کرنے سے گریز کیا جب کہ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف سے بھی کسی ایک کو ووٹ دینے سے اجتناب کیا۔
پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے تو وہ پہلے تین کام کیا کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
شہریار منور نے مزید وضاحت کی کہ پاکستان جیسے ملک میں وزارت عظمیٰ پر رہتے ہوئے ذمہ داریاں نبھانا آسان نہیں۔
انہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کو مشکل ترین قرار دیا اور کہا کہ یہ سیاستدانوں کا ہی کام ہے، ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ وہ مذکورہ عہدے پر رہتے ہوئے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔