جس دل میں رحم ہوتا ہے اس میں خدا ہوتا ہے، حرا مانی

345

 کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کیوں کسی کے چلے جانے کے بعد ہمیں اُس کی قدر ہوتی ہے اور جب وہ ہمارے درمیان ہوتا ہے تو اہمیت نہیں دیتے۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب کوئی چلا جاتا ہے تو پھر اُس کی قدر ہوتی ہے؟ ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب وہ ہمارے درمیان ہوتا ہے تو اُس کی اچھائی اور خوشی سے ہمیں خوشی نہیں ہوتی؟ اور جب وہ اپنی خوشیاں بتا رہا ہوتا ہے تو ہم اُس کو اس کی ہنسی سے جانچ رہے ہوتے ہیں۔