بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اس مرض سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئیں۔
نادیہ جمیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحتیابی سے آگاہ کیا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں باضابطہ طور پر کینسر سے صحتیاب ہوگئی ہوں، شکر الحمداللہ، تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں’۔
نادیہ جمیل نے مداحوں کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔