ترکی کا کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے، اٹلی کا فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

277

ترک صدر طیب اردوان نے کورونا لاک ڈاؤن مکمل اٹھانے کا اعلان کردیا دوسری جانب اٹلی نے کورونا کیسز اوراموات میں خاطرخواہ کمی کے بعد فیس ماسک کی پابندی ختم کردی۔

انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ہفتہ اوراتوار کے روز عائد لاک ڈاؤن یکم جولائی سے ختم کردیا جائے گا، ہر ویک اینڈ پر شام سات بجے سے عائد کرفیو بھی ختم کردیا جائے گا، میوزیکل شوز پر رات 12 بجے کے بعد پابندی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق 28 جون کے بعد فیس ماسک پہننا لازم نہیں ہو گا، حکام کے مطابق وبا میں کمی کے بعد ماسک کی پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ اٹلی کورونا کے آغازمیں بدترین لہر کے شکار ممالک میں سے ایک تھا ،اٹلی میں کورونا سے ایک لاکھ 27ہزار981اموات ہوچکی ہیں۔