عدالت نے کیون اسپیسی کے خلاف ‘شناخت خفیہ رکھنے والے شخص’ کا مقدمہ ختم کردیا

112

امریکی عدالت نے اپنی شناخت کو خفیہ رکھنے پر بضد رہنے والے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ہولی وڈ اداکار 62 سالہ کیون اسپیسی کے خلاف دائر ’ریپ‘ کا مقدمہ ختم کردیا۔

امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت کے علاقے منہٹن کی فیڈرل کورٹ نے اداکار کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے شخص کا کیس ختم کیا۔

مذکورہ نامعلوم شخص نے، جس نے خود کو قانونی دستاویزات میں ’سی ڈی‘ کا نام دیا تھا، اداکار کے خلاف ستمبر 2020 میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

’سی ڈی‘ نامی نامعلوم شخص نے کیون اسپیسی پر اینتھونی رپ کے ساتھ مقدمہ دائر کیا تھا۔

کیون اسپیسی کے خلاف دائر کیے گئے دونوں مرد حضرات کے مقدمے کے مطابق اداکار نے دونوں کو 40 سال قبل 1980 کی دہائی میں اس وقت ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا تھا جب ان کی عمریں 14 برس تھیں۔

مقدمات دائر کرتے وقت اینتھونی رپ نے تو اپنی شناخت ظاہر کی تھی مگر دوسرے شخص نے عدالتی ہدایات کے باوجود اپنی شناخت کو ظاہر نہیں کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.