سارہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

112

 کراچی: معروف اداکارہ سارہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی ہے۔

گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ فلک اور میری زندگی میں بہت جلد ننھا مہمان آنے والا ہے، بس آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انسٹاگرام پر گلوکاروماڈل فلک شبیر نے اپنی اسٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا تھا کہ شاید فلک شبیر اور سارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تاہم دونوں میں سے کسی نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون حاملہ ہے جب کہ شوہر بچے سے متعلق سوچ رہا ہے۔ گلوکار نے لکھا کہ یہ رشتہ کی خوبصورتی ہے، سبحان اللہ!

Leave A Reply

Your email address will not be published.