قرض اتارنے کے لیے بیچا گیا گھر واپس خرید کردوں گا، ٹائیگر کا والد سے وعدہ

105

 ممبئی: جیکی شیروف کا کہنا ہے کہ ٹائیگر نے وعدہ کیا ہے کہ جو گھر قرض اتارنے کے لیے بیچا تھا واپس خرید کردوں گا۔

بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف کی اہلیہ عائشہ شیروف نے 2003 میں فلم ’بوم‘ پروڈیوس کی تھی جس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، جیکی شیروف، زینت امان اور کترینہ کیف شامل تھے تاہم فلم ناکام ہونے کی صورت میں جیکی شیروف کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مقروض ہوگئے جس کے باعث انہیں اپنا گھر بیچ کر چھوٹے گھر میں منتقل ہونا پڑا۔

ایک انٹرویو میں جیکی شیروف نے کہا کہ اس وقت ان کے دونوں بچے چھوٹے تھے تاہم ان کے ذہن میں پرانے گھر کی یادیں اب بھی تازہ ہیں، میرے دونوں بچے اب بڑے ہوگئے ہیں اور بے حد قابل ہیں تاہم ٹائیگر کو اب بھی پرانا گھر یاد آتا ہے لہذا ٹائیگر نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ پرانا گھر واپس خرید کر دے گا اور اسی وجہ سے مجھے ٹائیگر پر فخر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.