طالبان کا افغانستان کے 131 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ

124

طالبان نے افغانستان کے 131 اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان طالبان کے مطابق جنگجووَں نے 6 ہفتوں میں افغانستان کے 70 اضلاع پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔اس وقت طالبان کا 131 اضلاع پر قبضہ ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ملک کے تمام صوبوں میں طالبان نے کئی اضلاع کو کنٹرول میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کل اضلاع کی تعداد 421 اورصوبوں کی تعداد 34 ہے۔ طالبان اورحکومتی فورسزکےدرمیان حالیہ دنوں میں لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔

دوسری جانب افغان حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی اضلاع کو طالبان سے واپس لے لیا ہے جب کہ کئی اضلاع سےجنگی حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی فورسز نکل گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.