چین میں ایک ارب سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی

59

بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے بڑی کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کے دوران اپنی ایک ارب آبادی کو ویکسین لگادی۔

کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد اب 38 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور بہت سارے ممالک اب بھی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں لیکن چند ممالک میں ویکسین مہم میں ایسی سرگرمیاں بھی سامنے آئی ہیں جن کا چند ماہ قبل تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

چین کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے جب عالمی سطح پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد ڈھائی ارب سے زائد ہوچکی ہے۔

وائرس کے خلاف کامیاب لڑائی میں چین کی ویکسینیشن کی مہم ابتدائی طور پر سست روی کا شکار رہی تھی تاہم اس کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

شفافیت کی کمی اور ویکسین کے اسکینڈلز بھی بہت سارے لوگوں میں مزاحمت کا باعث بنے ہیں۔

رواں ماہ کے آخر تک حکام نے چین کی 40 فیصد آبادی یا تقریباً ایک ارب 40 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.